لاچن۔29مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف جمعرات کو آذربائیجان کا تین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ کے لئے روانہ ہو گئے ،لاچن کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آذر بائیجان کے نائب وزیر خارجہ ایلنور مامیدوف ، آذر بائیجان میں تعینات پاکستانی سفیر قاسم محی الدین اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کو رخصت کیا ۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے اپنے دورہ آذر بائیجان کے دوران آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف سے دو طرفہ ملاقات کی ۔ انہو ں نے پاکستان۔ ترکیہ۔ آذربائیجان سہ فریقی سمٹ میں شرکت کی اور وہ آذر بائیجان کے یوم آزادی کی تقریب میں بھی شریک ہوئے۔وزیراعظم دوشنبہ میں گلیشئرزکے تحفظ کے بارے میں ہونی والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602652