38.2 C
Islamabad
پیر, مئی 19, 2025
ہومتازہ ترینوزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

- Advertisement -

کراچی ۔19مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق کراچی پہنچنے پر وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف پاکستان نیوی کے ڈاکیارڈ جائیں گے۔

وزیراعظم نیوی کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کریں گے۔وزیراعظم معرکہء حق کے دوران پاکستان کی بحری حدود اور سمندری پانیوں کی حفاظت کرنے والی پاکستانی بحریہ کے افسران و جوانوں سے خطاب اور ان کو خراج تحسین پیش کریں گے۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598668

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں