- Advertisement -
استنبول ۔25مئی (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کیلئے دولماباہچے محل پہنچ گئے۔اتوار کووزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدارتی محل آمد پر ترک صدر ایردوان نے وزیر اعظم محمد شہبازشریف کا پرتپاک استقبال کیا،دونوں رہنماؤں کی وفود کی سطح پر ملاقات شروع ہوگئی ہے۔
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر اطلاعات ونشریات عطااللہ تارڑ اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی ملاقات میں شریک ہیں ۔ترک صدر ایردوان وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دینگے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601247
- Advertisement -