اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 25 سے 26 نومبر 2022ء تک ترکیہ کا دو روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر اردوان استنبول شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے لئے4ملجم کارویٹ جہازوں میں سے تیسرے جہاز پی این ایس خیبر کا افتتاح کریں گے۔
جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون پر مبنی ملجم منصوبہ پاکستان ۔ ترکی اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم ترکیہ کی تاجر برادری کے وفد اور ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ بینک کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔