31.9 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 31, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم شہباز شریف دوشنبے سے وطن واپس روانہ

وزیراعظم شہباز شریف دوشنبے سے وطن واپس روانہ

- Advertisement -

دوشنبے۔30مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف دو روزہ دورہ مکمل کر کے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے سے وطن واپس روانہ ہوگئے۔دوشنبے ائیرپورٹ پر تاجک نائب وزیراعظم حکیم خلیق زادہ نے وزیراعظم کو الوداع کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

دو روزہ دورہ تاجکستان میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تاجک صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے تاجک صدر سے پاکستان اور تاجکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے گفتگو کی اور جنوبی ایشیائی خطے میں بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران تاجکستان کی جانب سے پاکستان کی بھر پور حمایت پر تاجک صدر کا شکریہ ادا کیا۔

- Advertisement -

وزیر اعظم محمد شہباز شریف اس دورے میں گلیشیرز کے تحفظ پر دوشنبے میں منعقدہ عالمی کانفرنس میں شرکت کی جس میں وزیراعظم نے شرکا کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے پاکستان پر اثرات اوران سے تحفظ اور گلیشیئرز کے تحفظ کے لئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کے حوالے سے آگاہ کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603160

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں