29.4 C
Islamabad
جمعرات, مئی 29, 2025
ہومتازہ ترینوزیراعظم شہباز شریف سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لئے آذربائیجان کے...

وزیراعظم شہباز شریف سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لئے آذربائیجان کے شہر لاچین پہنچ گئے

- Advertisement -

لاچین ۔27مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف پاکستان۔ترکیہ۔آذربائیجان سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لئے آذربائیجان کے شہر لاچین پہنچ گئے۔ منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق لاچین کے ہوائی اڈے پر آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف، آذر بائیجان میں تعینات پاکستان کے سفیر قاسم محی الدین اور سفارتی عملے نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف ، ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے ہمراہ پاکستان ۔ترکیہ۔آذربائیجان سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وہ آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات بھی کریں گے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601798

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں