وزیراعظم شہباز شریف سیلاب متاثرہ علاقوں میں زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے خیرپور میں ہیں، چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو بریفنگ دی ہے،وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا ٹویٹ

117
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے سندھ کے شہر خیرپور کے دورہ پر ہیں، سیلاب متاثرین کو اب بھی چیلنجز کا سامنا ہے۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو موجودہ صورتحال اور بحالی کی کوششوں کے حوالے سے بریفنگ دی