وزیراعظم شہباز شریف سی ایچ ایس اور ایس سی او پلس سربراہی اجلاسوں میں شرکت کے لئے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ پہنچ گئے

327
وزیراعظم شہباز شریف کا دوسالی اور خمرنگ میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب سکیورٹی آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

آستانہ۔3جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ اجلاس اور ایس سی او پلس کے سربراہی اجلاسوں میں شرکت کے لئے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ پہنچ گئے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق آستانہ کے نور سلطان نذر بائیوف بین الاقوامی ہوائی اڈے پر قازقستان کے وزیر اعظم اولہاز بیکٹونوف ، قازقستان کے نائب وزیراعظم علی بیک بیکایوف، آستانہ شہر کے مئیر زہینس قاسم بیک، قازقستان میں تعینات پاکستان کے سفیر نعمان بشیر اور دیگر سفارتی عملے نے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وزیر اعظم 3 اور 4 جولائی 2024 کو آستانہ، قازقستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ اجلاس (سی ایچ ایس ) اور ایس سی او پلس کے سربراہی اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم سربراہی اجلاس کے موقع پر شریک رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔