13.8 C
Islamabad
پیر, فروری 24, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم شہباز شریف سے آج ابو ظہبی چیمبر آف کامرس کا وفد...

وزیراعظم شہباز شریف سے آج ابو ظہبی چیمبر آف کامرس کا وفد ملاقات کرے گا

- Advertisement -

ابو ظہبی۔13جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آج (جمعہ کو)ابو ظہبی چیمبر آف کامرس کا ایک وفد ملاقات کرے گا۔

وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم اپنے دو روزہ دورہ متحدہ عرب امارات کے دوسرے دن آج (جمعہ کو)متحدہ عرب امارات میں موجود پاکستانی بزنس مین اور اماراتی سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کریں گے۔

- Advertisement -

وزیراعظم سے متحدہ عرب امارات کے وزیر ٹالرنس شیخ نہیان بن مبارک کی ملاقات بھی ہو گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=346115

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں