وزیراعظم شہباز شریف سے ارکان قومی اسمبلی ابرار شاہ، طاہر اقبال، صلاح الدین جونیجو، جام عبد الکریم بجار، عبد القادر گیلانی اور سردار یعقوب خان ناصر کی ملاقات

3

اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ارکان قومی اسمبلی ابرار شاہ، طاہر اقبال، صلاح الدین جونیجو، جام عبد الکریم بجار، عبد القادر گیلانی اور سردار یعقوب خان ناصر نے ملاقات کی ۔

جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کی قومی اسمبلی سے منظوری پر مبارکباد دی ۔ اس موقع پر متعلقہ حلقوں کے امور پر گفتگوبھی کی گئی۔

ملاقات کے دوران وزیر برائے پبلک افیئر یونٹ رانا مبشر اقبال، وزیر مملکت برائے پاور عبد الرحمن کانجو اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے