27.9 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومتازہ ترینوزیراعظم شہباز شریف سے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی...

وزیراعظم شہباز شریف سے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی ملاقات، پاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال

- Advertisement -

اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مادر وطن کے دفاع کیلئے پاک فضائیہ کے کردار کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ معرکہ حق کے دوران پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے جہاز گرا کر اسے کاری ضرب پہنچائی ۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔وزیر اعظم نے مادر وطن کے دفاع کے حوالے سے پاک فضائیہ کے کردار کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہین وطن عزیز کی حفاظت کے لئے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔ملاقات میں پاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں