وزیراعظم شہباز شریف سے ترکمانستان کے وزرا کابینہ کے نائب چیئرمین اور وزیر خارجہ امور راشد میریدوف کی ملاقات

174
وزیراعظم شہباز شریف سے ترکمانستان کے وزرا کابینہ کے نائب چیئرمین اور وزیر خارجہ امور راشد میریدوف کی ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف سے ترکمانستان کے وزرا کابینہ کے نائب چیئرمین اور وزیر خارجہ امور راشد میریدوف کی ملاقات

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ترکمانستان کے وزراء کی کابینہ کے نائب چیئرمین اور وزیر خارجہ امور راشد میریدوف نے منگل کو اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے دوطرفہ تعاون کی مکمل استعداد بالخصوص تجارت، توانائی اور علاقائی روابط کے شعبوں میں مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس میں ترکمانستان کی بطور مہمان خصوصی شرکت کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے ترکمانستان کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ، تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔

ترکمانستا ن کی قیادت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے دونوں فریقین کی طرف سے دوطرفہ تعاون کی مکمل استعداد بالخصوص تجارت، توانائی اور علاقائی روابط کے شعبوں میں مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

راشد میریدوف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کو مبارکباد دی اور ترکمانستان کی قیادت کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کو نیک خواہشات کا پیغام دیا۔انہوں نے پاکستان ترکمانستان تعلقات کو مزید مضبوط اور قریبی بنانے کے لئے ترکمانستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔