وزیراعظم شہباز شریف سے ترک سرمایہ کاروں کی ملاقات، تجارتی تعلقات کے فروغ پر بات چیت

166
وزیراعظم شہباز شریف سے ترک سرمایہ کاروں کی ملاقات، تجارتی تعلقات کے فروغ پر بات چیت

اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاک ترکی بزنس کونسل میں شامل ترک سرمایہ کاروں کے وفد نے انقرہ میں ملاقات کی، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سمیت پاکستانی وفدکے ارکان وزیر اعظم کے ہمراہ تھے ۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفد کی قیادت ترکی کے وزیر خارجہ میولود چائوش اولو نے کی۔ پاک ترک بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پاکستان اور ترکی کے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر بات چیت کی گئی۔