33.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومتازہ ترینوزیراعظم شہباز شریف سے جان شیر خان کی ملاقات، سابق چیمپئن کےعلاج...

وزیراعظم شہباز شریف سے جان شیر خان کی ملاقات، سابق چیمپئن کےعلاج معالجہ کے اقدامات کی ہدایت

- Advertisement -

اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سکواش کے مایہ ناز کھلاڑی اور سابق عالمی و برٹش اوپن چیمپئن جان شیر خان نے ملاقات کی ۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو جان شیر خان کے علاج معالجہ کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔

پیر کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے جان شیر خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سکواش کے کھیل کو مقبول بنانے اور اس کھیل کے فروغ کیلئے آپ کی خدمات قابل قدر ہیں، آپ نے اپنے کھیل کے ذریعے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم کو آپ کی کامیابیوں پر فخر ہے،حکومت ملک میں سکواش سمیت تمام کھیلوں کے فروغ کیلئے خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان اور سپورٹس کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=497573

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں