
سیالکوٹ۔16جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی قیادت میں سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ اور سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایس سی سی آئی) کے صدر و دیگر عہدیداران نے ملاقاتیں کیں۔وفد نے آئی ایم ایف معاہدے کی حتمی منظوری اور ملک کی معاشی بحالی پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملکی مفادات کے لیے سخت فیصلوں میں شانہ بہ شانہ کھڑے رہنے پر وفد کے ارکان کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم کو سیالکوٹ چیمبر کو درپیش مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔
وزیراعظم نے ایکسپورٹرز کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے ون ونڈو آپریشن سہولت مراکز کے قیام اور اس سے متعلقہ پالیسی تشکیل دینے اور سیالکوٹ کی انتظامیہ کو قومی شاہراہوں کی تعمیر اور موجودہ شاہراہوں کی مرمت و بحالی کی ہدایت کی۔
ملاقات میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، مشیر وزیرِ اعظم احد خان چیمہ، معاونینِ خصوصی جہانزیب خان، طارق باجوہ، ، رانا شمیم احمد خان، سابق رکن قومی اسمبلی نیلسن عظیم، سابق ارکان صوبائی اسمبلی ارشد وڑائچ، رانا لیاقت، عارف اقبال، رانا افضال، رانا عبدالستار، چوہدری اکرام منشاء اللہ بٹ، شہزاد گلناز، ذیشان رفیق، محمد رفیق مغل صدر پاکستان مسلم لیگ نواز سیالکوٹ اور خواجہ مقصود اختر سابقہ چیئرمین سیالکوٹ ایئرپورٹ نے شرکت کی. سیالکوٹ چیمبر آف کامرس سےعبدالغفور ملک صدر سیالکوٹ چیمبر اف کامرس، وہاب جہانگیر سینیئر نائب صدر، عامر مجید شیخ نائب صدر، ڈاکٹر مریم نعمان صدر وومن چیمبر،ارشد بٹ، سہیل برلاس اعر سرفراز بھٹی نے بھی ملاقات میں شرکت کی.