وزیراعظم شہباز شریف سے راجہ ظفر الحق کی ملاقات

78

اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف سے راجہ ظفر الحق نے ملاقات کی۔جمعہ کو وزیر اعظم آفس میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں راجہ ظفرالحق نے وزیراعظم کو کامیاب دورہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے اس موقع پر وزیراعظم کے عوامی فلاحی منصوبوں کی ترجیحی بنیادوں پر تکمیل کے ویژن پر خراج تحسین پیش کیا۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔