اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف سے سابق آئی جی پنجاب ذوالفقار چیمہ نے جمعہ کو ملاقات کی۔وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ذوالفقار چیمہ نے وزیرِ اعظم کو وزرات عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات میں ملک میں امن و امان کی صورتحال اور پولیس فورس میں اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی گفتگوبھی ہوئی۔