اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ اتحادیوں کے تعاون کے بغیر حکومت ملکی معیشت کی بحالی کا مشکل کام کبھی اکیلے نہ کر سکتی تھی۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہارانہوں نے سابق وزیرِ اعظم و سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی اور رکن قومی اسمبلی علی موسی گیلانی سے گفتگو کرتےہوئے کیا جنہوں نے پیر کو یہاں ان سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں یوسف رضا گیلانی نے وزیرِ اعظم کو ملک کے مشکل وقت میں شاندار قیادت فراہم کرنے اور ملکی معاشی صورتحال کی بہتری پر خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کے ہر فیصلے میں ساتھ دیا جس کا بے حد شکر گزار ہوں۔ اتحادیوں کے تعاون کے بغیر حکومت ملکی معیشت کی بحالی کا مشکل کام کبھی اکیلے نہ کر سکتی تھی