وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی قیصر احمد شیخ کی ملاقات

175

اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی قیصر احمد شیخ نے جمعہ کو ملاقات کی۔وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور ان کے حلقہ انتخاب چنیوٹ کے متعلقہ امور پر گفتگو کی گئی۔