وزیراعظم شہباز شریف سے نیسلے کے ہیڈ آف کارپوریٹ افیئرز اور جنرل منیجر کی ملاقات، افغانستان کے سیلاب متاثرین کے لئے 60ہزار لیٹر پینےکے پانی کا عطیہ

70
وزیراعظم شہباز شریف سے نیسلے کے ہیڈ آف کارپوریٹ افیئرز اور جنرل منیجر کی ملاقات، افغانستان کے سیلاب متاثرین کے لئے 60ہزار لیٹر پینےکے پانی کا عطیہ

اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نیسلے کے ہیڈ آف کارپوریٹ افیئرز وقار احمد اور جنرل منیجر عبداللہ جاوید نے ملاقات کی جس میں نیسلے پاکستان نے افغانستان میں سیلاب زدگان کیلئے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایات پر امدادی اشیاء پہنچانے کے اقدام پر وزیرِ اعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

جمعرات کووزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نیسلے واٹرکی طرف سے حکومتِ پاکستان کے اس احسن اقدام میں اپنا حصہ ملاتے ہوئے 60 ہزار لیٹر پینے کا پانی افغانستان میں حالیہ سیلاب متاثرین کیلئے عطیہ کیا گیا۔

عطیہ شدہ پینے کا صاف پانی سیلاب زدگان کو موذی بیماریوں سے بچاؤ میں مدد فراہم کرے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نیسلے کی طرف سے اس فلاحی کام کو قابل تحسین قرار دیا