- Advertisement -
لاہور۔12فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے ملاقات کی ۔
اتوار کو وزیراعظم میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم نے وزیراعظم کو اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کی جانب سے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے عطیات کے حوالے سے بریفنگ دی۔
- Advertisement -
ملاقات میں وفاقی وزارت تعلیم و فنی تربیت کے امور پر بات چیت کی گئی ۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=350965
- Advertisement -