اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر معین وٹو اور وزیر مملکت ملک رشید احمد نے ملاقات کی۔
جمعرات کو وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں شمولیت پر وفاقی وزیر معین وٹو اور وزیر مملکت ملک رشید کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔