وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد لغاری کی ملاقات، پاور ڈویژن سے متعلق امور پر گفتگو

52

اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد لغاری نے ملاقات کی اور پاور ڈویژن سے متعلق امور پر گفتگو کی۔بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔