وزیراعظم شہباز شریف سے چین کے سفیرنونگ رونگ کی ملاقات ، وزیر اعظم کے دورہ چین پر گفتگو

247

اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں چین کے سفیرنونگ رونگ نے ملاقات کی۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی طارق فاطمی بھی شریک تھے۔ ملاقات میں وزیرِاعظم کے چین کے دورے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں اس با ت پر اتفاق کیاگیا کہ وزیرِ اعظم کے چین کا دورہ دونوں ملکوں کے مابین قائم تجارتی اور اقتصادی روابط کو مزید مستحکم کرے گا