وزیراعظم شہباز شریف سے کنوینر متحدہ قومی موومنٹ خالد مقبول صدیقی کی ملاقات میں ملکی صورتحال پر مشاورت کی گئی

203
وزیراعظم شہباز شریف سے کنوینر متحدہ قومی موومنٹ خالد مقبول صدیقی کی ملاقات میں ملکی صورتحال پر مشاورت کی گئی

اسلام آباد۔14جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے کنوینر متحدہ قومی موومنٹ و ممبر قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت اور گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں خالد مقبول صدیقی بجٹ 24 ۔ 2023 میں سندھ، بالخصوص شہری علاقوں کے لیے ترقیاتی منصوبوں کو شامل کرنے پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کراچی میں پانی کے دیرینہ مسئلے حل کے لیے برسوں سے تعطل کے شکار کے-فور منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔

خالد مقبول صدیقی نےملکی ساحلی علاقوں پر بپرجوئے سائیکلون کے ممکنہ اثرات پیشِ نظر ریاست کے تمام تر وسائل کو عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بروئے کار لانے پر بھی وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا۔