اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چلاس میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو شاہراہ قراقرم کی فوری بحالی کی ہدایت کی ہے۔
منگل کووزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طری سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سڑک سے رکاوٹیں ہٹانے کا کام تیز کیا جائے اورشاہراہ قراقرم پر چلاس کے مقام پر پھنسے ہوئے مسافروں خصوصاً بزرگوں، خواتین اور بچوں کو کھانے پینے کی سہولت فراہم کی جائے اور راستہ کھلنے تک ان کی رہائش کا بندوبست بھی کیا جائے۔