وزیراعظم شہباز شریف شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر آج سعودی عرب کے دورہ پر روانہ ہو رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

133

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف آج پیر سعودی عرب کے اہم دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پیر کو اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف مستقبل میں سعودی سرمایہ کاری سے متعلق سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ دورے سے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔