اسلام آباد۔28جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے مختصر دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔
جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیر اعظم متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کریں گے اور انکے بھائی شیخ سعید بن زاید النہیان کے انتقال پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے اظہار تعزیت کریں گے۔
مریم اورنگزیب نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم شیخ سعید بن زاید النہیان کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت دے۔