ریاض۔11نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف عرب۔اسلامک ممالک کے غیر معمولی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔ وزیراعظم اجلاس سے خطاب میں غزہ اور فلسطین کے دیگر علاقوں میں اسرائیل کی ظالمانہ کاروائیوں پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔
غیرمعمولی عرب-اسلامک سربراہ اجلاس میں غزہ اور فلسطین سمیت مشرق وسطی کی صورتحال پر غور ہو رہا ہے۔ اجلاس میں سربراہان مملکت، عرب لیگ اور او آئی سی کے حکام شریک ہیں۔