ابوظہبی۔13جنوری (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف متحدہ عرب امارات کا دو روزہ کامیاب دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ابو ظہبی کے ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات کے وزیر اقتصادی امور عبداللہ طوق المری اور پاکستانی سفارت خانے کے افسران نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔