26.6 C
Islamabad
بدھ, اپریل 16, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم شہباز شریف منگل کو سمندر پار پاکستانیوں کے لیے پیکج کا...

وزیراعظم شہباز شریف منگل کو سمندر پار پاکستانیوں کے لیے پیکج کا اعلان کریں گے،سید قمر رضا

- Advertisement -

اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) کے چیئرمین سید قمر رضا نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف منگل کو سمندر پار پاکستانیوں کے لیے پیکج کا اعلان کریں گے،پیکج کا مقصد تارکین وطن کی طرف سے پیش کی گئی تجاویز کے ساتھ، ڈائیسپورا کی طرف سے اٹھائے گئے اہم خدشات کو دور کرنا ہے۔پیر کو یہاں  جناح کنونشن سنٹر میں اووسیز پاکستانیز کنونشن 2025 سے خطاب کرتے ہوئے سید قمر رضا نے مختصر نوٹس پر کنونشن میں شرکت کرنے پر اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کنونشن میں اتنی بڑی تعداد میں موجودگی پاکستان سے ان کے مضبوط تعلق اور وابستگی کو ظاہر کرتی ہے۔ چیئرمین او پی ایف نے کہا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے خدشات کو سنجیدگی سے لے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی تیار کردہ تجاویز پر عمل درآمد کیا جائے گا تاکہ ہمارے تارکین وطن کو درپیش مسائل کو حل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بیرون ملک مقیم کمیونٹی کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور ان کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔سمندر پار پاکستانیوں کے اہم تحفظات کو دور کرنے کیلئے 14 نکاتی ایجنڈا پہلے ہی تیار کر لیا گیا ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کو ان مسائل پر کام کرنے کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔  سید قمر رضا نے کہا کہ 14 نکاتی ایجنڈا بیرون ملک مقیم شہریوں سے موصول ہونے والے تاثرات کی عکاسی کرتا ہے اور اس میں ایسے مسائل شامل ہیں جو میٹنگز اور عوامی فورمز میں بار بار اٹھائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی توجہ اور عزم سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش بہت سے دیرینہ مسائل جلد حل ہو جائیں گے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581957

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں