‏وزیراعظم شہباز شریف نے برادر ملک ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی مشکل گھڑی میں معاونت کے لئے وزیراعظم ریلیف فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ‏وزیراعظم شہباز شریف نے برادر ملک ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی مشکل گھڑی میں معاونت کے لئے وزیراعظم ریلیف فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کابینہ نے 1 ماہ کی تنخواہ امدادی فنڈ میں دینے کا اعلان کیا ہے۔

منگل کو وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مخیرحضرات کو برادر ملک ترکیہ کی فراخ دلانہ مدد کی اپیل کی ہے۔