وزیراعظم شہباز شریف نے روضہ رسولﷺ پر حاضری دی

174

مدینہ منورہ۔26اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے روضہ رسولﷺ پر حاضری دی۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں نماز ادا کی جس کے بعد وزیراعظم کو روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت خاص کرائی گئی۔ وزیراعظم نے احد کے میدان میں غزوہ احد کے شہداء کی قبور مبارک پر بھی حاضری دی۔