وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی گرین انیشی ایٹو سے خطاب میں آلودگی پر قابو پانے کی ضرورت پر زور دیا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا ٹویٹ

194

اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی): وزیراعظم شہباز شریف نے کوپ۔ 27 کے ہائی لیول سیگمنٹ سعودی گرین انیشی ایٹو سے خطاب کیا اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے بڑھتی ہوئی آلودگی پر قابو پانے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

منگل کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں گرین پاکستان پروجیکٹ کی نمایاں خصوصیات کو اجاگر کیا جو گرین فیوچر ( ماحول دوست مستقبل ) کی جانب سفر کا آغاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کے درمیان ”کوپ۔ 27” سمٹ کے موقع پر ملاقات بھی ہوئی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ٹویٹ میں دونوں رہنمائوں کے درمیان ہونے والی ملاقات کی تصاویر بھی شیئر کیں۔