17.7 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومتازہ ترینوزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں عیدالفطر کی نماز ادا کی، ملک...

وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں عیدالفطر کی نماز ادا کی، ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے دعا

- Advertisement -

لاہور۔31مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن، لاہور میں عیدالفطر کی نماز ادا کی۔وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ نماز عید میں شریک ہوئے۔

نماز کے بعد وزیراعظم نے ملک کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے لوگوں سے ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔عید کے اجتماع میں مظلوم کشمیری اور فلسطینی عوام کے لیے بھی خصوصی دعا کی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577499

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں