وزیراعظم شہباز شریف نے ماڈل ٹائون میں عید کی نماز ادا کی

68

لاہور۔7جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی۔ ان کے صاحبزادے ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور سلمان شہباز سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی وزیراعظم کے ہمراہ نماز ادا کی۔

خطبہ عید میں سنت ابراہیمی اور فلسفہ قربانی کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔امت مسلمہ کی خوشحالی ، کشمیریوں اور فلسطینیوں کی نصرت کے لیے بھی دعائیں مانگی گئیں۔نماز کے بعد وزیراعظم محمد شہبازشریف لوگوں سے عید ملے اور انہیں مبارکباد دی۔