وزیراعظم شہباز شریف نے ماڈل ٹائون میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی

153

لاہور۔19جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ماڈل ٹائون لاہور میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی، نماز کے بعد وزیراعظم لوگوں میں گھل مل گئے اور ان سے عید ملے۔ عید الاضحی کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ماڈل ٹائون لاہور میں عید کی نماز ادا کی، نماز کے بعد ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے دعا کی گئی۔ نماز عید کا خطبہ سننے کے بعد وزیراعظم وہاں پر موجود لوگوں سے ملے اور عید کی مبارکباد پیش کی۔