اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل پولیو ٹاسک فورس کا اجلاس بدھ کو منعقد ہوا۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ٹویٹ کے مطابق وزیراعظم نے اجلاس میں اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ شمالی وزیرستان میں پولیو ایک مرتبہ پھر سر اٹھانے لگا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ باہمی سوچ و فکر، عمل، ہمت اور عزم کے ساتھ پاکستان سے پولیو کے خاتمے اور متاثرہ علاقوں میں خامیوں کو دور کرنے کیلئے بلاتاخیر عملی اقدامات کئے جانے چاہئیں۔