وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے خزانہ کا اضافی چارج سونپ دیا

27

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے خزانہ کا اضافی چارج سونپ دیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ معاشی چیلنجز کے پیش نظر اور مالیاتی شعبے میں ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق، بلال اظہر کیانی ریلوے کے ساتھ ساتھ وزارت خزانہ کے امور بھی دیکھیں گے۔ ان کا تجربہ اورقائدانہ صلاحیتیں حکومتی ترجیحات کے حصول میں اہم کردار ادا کریں گی۔