وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تیسرے یونٹ’کے تھری ‘کا افتتاح کردیا

204

کراچی۔2فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کی شراکت سے تعمیر ہونے والے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تیسرے یونٹ ’کے تھری ‘کا افتتاح کردیا ۔

جمعرات کو منصوبے کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اوردیگر نے بھی شرکت کی ۔

اس منصوبے سے ماحول دوست 1100میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی جبکہ جوہری توانائی بجلی گھر سے مجموعی پیداوار2200میگاواٹ ہو جائے گی۔