وزیراعظم شہباز شریف نے 6.1 ٹریلین ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرنے پر ایف بی آر کی کارکردگی کو سراہا

57

اسلام آباد۔1جولائی (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے 6.1 ٹریلین ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرنے پر ایف بی آر کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

جمعہ کو ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر کی کارکردگی دوسری وزارتوں کے لئے کارکردگی دکھانے کی ایک اچھی مثال ہے۔

وزیراعظم نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، چیئرمین ایف بی آر اور ان کی ٹیم کو بھی مبارکباد دی اور کہا کہ ہمیں اس سے بھی زیادہ محصولات جمع کرنے ہیں۔