- Advertisement -
اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع خیبر کے علاقے باغ میں 10 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے۔
پیرکو وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل سد باب کے لیے متحد ہیں، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565733
- Advertisement -