- Advertisement -
اسلام آباد۔20جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع مالاکنڈ میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب مشترکہ آپریشن پر پاک فوج، پولیس، لیویز، کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیاہے۔
اتوار کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کامیاب کارروائی میں فتنتہ الخوارج کے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز اور معاون اداروں کی ستائش کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف یہ کامیاب کارروائی مختلف اداروں کے درمیان ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے۔
- Advertisement -
وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔
- Advertisement -