وزیراعظم شہباز شریف کاملتان میں ایل پی جی باؤزر پھٹنے سے جانی و مالی نقصان پرافسوس کا اظہار

88
Shahbaz Sharif

اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نےملتان میں ایل پی جی باؤزر پھٹنے سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

افراد کے جاں بحق و متعدد کے زخمی ہونے پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔پیرکو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان میں وزیراعظم نے واقعہ میں جاں بحق افراد کے لئے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر و استقامت کی دعا کی ۔

انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی ۔وزیراعظم نے باؤزر پھٹنے کی وجوہات جاننے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی ہدایت بھی کی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ میں پانچ افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں جبکہ جائے وقوعہ کے قریب درجنوں گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔