وزیراعظم شہباز شریف کامیران شاہ میں جدید یونیورسٹی اور میڈیکل کالج کے قیام کا اعلان

66
وزیراعظم شہباز شریف کامیران شاہ میں جدید یونیورسٹی اور میڈیکل کالج کے قیام کا اعلان

اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے میران شاہ میں جدید یونیورسٹی اور میڈیکل کالج کے قیام کا اعلان کیا ہے۔وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نےشمالی وزیرستان کے بچوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیےدانش سکول کے قیام کا اعلان بھی کیا۔

وزیر اعظم نےشمالی وزیرستان کے ہونہار طلباء کے لئے میران شاہ میں میڈیکل کالج کے قیام کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں فوری موبائل ہسپتال جو تمام میڈیکل کی سہولیات سے آراستہ ہوگا، کے قیام کا اعلان کیا۔