- Advertisement -
اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد آئی جے پرنسپل روڈ پر حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت اور اس حادثے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیاہے۔وزیراعظم نے جاں بحق افراد کی مغفرت کی دعا اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔وزیراعظم نے زخمی افراد کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577048
- Advertisement -