- Advertisement -
تیانجن ۔1ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے علاقے ٹھک داس چھائونی کے قریب آرمی ایوی ایشن کے تربیتی ہیلی کاپٹر کے حادثے پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔
پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے حادثے میں شہید ہونے والے میجر عاطف، میجر فیصل ، فلائیٹ انجینئر مقبول، حوالدار جہانگیر اور نائیک امیر کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے شہداکے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
- Advertisement -
- Advertisement -