اسلام آباد۔21اگست (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے علاقے باغ کے قریب فوجی گاڑی کے حادثے پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اتوار کو وزیر اعظم میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے 9 شہید ہونے والے جوانوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کا عظیم فرض نبھاتے ہو ئے شہید ہونے والے بیٹوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے ۔وزیراعظم نےشہدا ءکے بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل اور زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔