28.7 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم شہباز شریف کا آصف علی زرداری کی صحتیابی کے لیے نیک...

وزیراعظم شہباز شریف کا آصف علی زرداری کی صحتیابی کے لیے نیک تمنائوں کااظہار

- Advertisement -

لاہور۔2اپریل (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحتیابی کے لیے نیک تمنائوں کااظہار کیا ہے اور ان کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے صدر مملکت کی صحت سے متعلق اظہارِ تشویش کیا ہے اور ان کی جلد شفایابی کی دعا کی ہے۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے صدر مملکت کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی جلد صحتیابی کے لیے قوم دعا کرے۔اللہ تعالیٰ انہیں شفاء کاملہ عطا فرمائے اور جلد از جلد صحت یاب کرے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577951

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں