وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اداکار افضال احمد کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار

293
وزیر اعظم شہباز شریف نے طارق فاطمی کو معاون خصوصی کوآرڈنیشن نامزد کر دیا ،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان ٹیلی ویژن ، فلم اور تھیٹر کے مقبول اداکار افضال احمد کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کے مطابق وزیراعظم نے مرحوم افضال احمد کے بلندی درجات کے لیے دعا کی اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ مضبوط ڈائیلاگ ڈیلیوری افضال احمد کی اداکاری کا خاصہ تھی، لیجنڈ اداکار نے ناظرین کے ذہنوں پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ وزیر اعظم کہا ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن ، فلم اور تھیٹر کے حوالے سے افضال احمد کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔